پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی، جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ گرفتار،جعلسازی میں ملوث تین افراد کا تعلق پاکستان ،دو کا بھارت سے نکلا، افسوسناک انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا،ملزمان نے سرکاری اداروں اور محکموں کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں،جعلسازی میں ملوث تین افراد کا تعلق پاکستان جبکہ دو کا بھارت سے ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا،

ملزمان نے مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے پانچ افراد کو جعلی رہائشی ویزے تیار کرنے اور سرکاری محکموں کی جعلی مہریں استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے، جعلسازی میں ملوث گروہ کے تین افراد کا تعلق پاکستان جبکہ دو کا بھارت سے بتایا گیا ہے۔ملزمان نے دبئی کارپوریشن آف ایمبولینس سروسز، دبئی اور شارجہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس، دبئی ہیلتھ کیئر اتھارٹی اور دبئی میونسپلٹی کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں۔یہ جعلساز گروہ پاسپورٹس میں ہیر پھیر کرنے، بڑی تعداد میں جعلی رہائشی ویزے تیار کرنے اور بینک اکاؤنٹس کی جعلی اسٹیٹمنٹس تیار کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔دبئی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ملزمان اپنے پاس موجود جعلی مہروں کی مدد سے لوگوں کو جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرکے دیتے ہیں اور بدلے میں بھاری رقوم وصول کرتے ہیں، ملزمان کی تفصیل جاننے کے بعد سرکاری استغاثہ کی جانب سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے دفتر پر چھاپے کے دوران ان کے زیر استعمال سامان اور سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے پیسوں کے عوض جعلی امیگریشن دستاویزات تیار کروائی تھیں۔ملزمان کو عدالت نے ایک، ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے، اس کے علاوہ انہیں ایک ایک ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…