ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچالیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سے جازان پر داغے گئے اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے تباہ کر دیے گئے۔اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل
داغا جسے مار گرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔یمن میں ایران نواز حوثی دہشت گرد سعودی عرب پر اب تک 188 بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔