ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ نے خبردار کیا ہے کہ شام کے شہرادلب میں وسیع فوجی آپریشن انسانی المیے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر ادلب میں آپریشن ناگزیر ہے تو اسے صرف انتہا پسندوں
کے مراکز تک محدود رکھا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونان کے دورے کے دوران ایتھنز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی آرمی چیف نے کہا کہ ادلب میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا تو انسانی المیہ یقینی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب ادلب میں انسانی المیہ نہیں چاہتے۔