منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ایرانی کرنسی کوسنگین ترین بحران کا سامنا، ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کتنے لاکھ کا ہوگیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے مرکزی بینک کے نئے سربراہ عبدالناصر ہمّتی نے باور کرایا ہے کہ اْن کا ملک تیل سے حاصل ہونے والی رقم اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھے گا تا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی جنگ لڑی جا سکے۔ اِنہیں گرتی ہوئی قومی کرنسی کی سپورٹ کے لیے استعمال میں ہر گز نہیں لایا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں اسلامی بینکوں کے حوالے سے ہونے والے ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ہمّتی نے کہا کہ

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو ملکی اقتصادی رکاوٹوں کے دوران استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ایرانی کرنسی کو اس وقت تاریخی مندی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز ایک ڈالر کی قیمت 1.28 لاکھ ریال تک پہنچ گئی جو گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایرانی کرنسی کی قدر میں بتدریج کمی کا آغاز اْس وقت ہوا جب امریکا نے رواں برس مئی میں جوہری معاہدے سے علاحدہ ہو جانے اور ایرانی معیشت پر ایک بار پھر کڑی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…