نئی دہلی(آئی این پی)بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبے کیرالہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی آفات کے ساتھ ساتھ لیپٹوس پیروز بیماری بھی پھوٹ نکلی ہے۔صوبے میں یکم اگست سے لے کر اب تک 28 افراد ایک بیکٹیریل بیماری ‘ لیپٹوس پیروز ‘ کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یہ بیماری حیوانات سے لگ رہی ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے 9 حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔حالیہ تین دن میں 300 مشتبہ واقعات
کی اطلاع کے بعد 5 علاقوں کے صحت کے مراکز نے لیپٹوس پیروز کی وارننگ جاری کرد ی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں 3 امدادی اہلکار بھی شامل ہیں۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیماری بیمار چوہوں یا دیگر کترنے والے جانوروں کے پیشاب سے آلودہ پانی کے ذخائر کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔متاثرہ افراد میں تیز بخار، سر درد، کپکپی، پیٹ درد اور بے حالی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور بیماری میں زیادہ تر گردوں اور جگر کے مریض یا پھر بوڑھے افراد مبتلا ہو رہے ہیں۔