جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

لیبیا کے درالحکومت رابلس میں لوٹ مار جاری،400 قیدی فرار

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

طرابلس(انٹرنیشنل ڈیسک)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔ دوسری جانب شہرمیں بدنظمی کی کیفیت ہے اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک جیل سے کم سے کم 400 قیدی فرار ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا۔

بدنظمی کے بعد جیل کے دروازے کھلتے ہی عین زارہ جیل سے سیکڑوں قیدی فرار ہوگئے۔لیبیا کی پولیس کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں بغاوت اور خوف کی کیفیت ہے۔ عین زارہ جیل کے قریب لڑائی کے باعث جیل انتظامیہ قیدیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ جیل کے سیکیورٹی عملے نے جانی نقصان سے بچنے کے لیے جیل سے فرار میں قیدیوں کو سہولت فراہم کی۔ادھر طرابلس کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں لوٹ مارجاری ہے۔ پولیس کو شہر میں لوٹ مار کے 134 واقعات کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر موجودہ انارکی سے فایدہ اٹھا کر شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کر رہے ہیں۔ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح گروپ دکانوں اور گھروں پر بھی دھاوے بول رہے ہیں۔ شہریوں کی املاک اور سرکاری املاک سب کی برابر لوٹ مار جاری ہے۔لوٹ مار کے سب سے زیادہ واقعات الکریمیہ، اییرپورٹ روڈ اور بن غشیر محل کے اطراف میں رونما ہوئے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جھڑپوں اور لوٹ مار کی روک تھام میں ناکام ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز لیبیا کی فوج نے دعویٰ کیاتھا کہ خون ریز جھڑپوں کے بعد دارالحکومت طرابلس کے بیشتر علاقوں سے مسلح گروپوں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…