جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

عراق: مْشتعل ھجوم نے بصرہ کے گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جمعہ کے روز ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے جنوبی شہر البصرہ میں جمعہ کے روز سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور اس کے بعد گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے حکومتی مراکز پر دستی بموں اور آتش گیر گولوں سے حملہ کیا۔

اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔جْمعہ کی شام تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے البصرہ کے گورنر ہاؤس کی ایک بیرونی دیوار گراد ی۔ مظاہرین سخت مشتعل تھے اور وہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔خیال رہے کہ عراق میں تازہ مظاہرے اور کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب دوسری جانب مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کی کوششیں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…