ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

تیل کی فروخت،ایران پر پابندیاں،سعودی عرب اور عراق کی موجیں ہوگئیں

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)عرب ٹی وی کے مطابق ایشیا اور یورپ کے ایرانی تیل کے خریدار سعودی عرب، عراق، روس اور بعض دوسرے ممالک کے خام تیل کی خریداری کو ترجیح دینے لگے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نفاذ کا پہلا مرحلہ اگست میں شروع ہوا جس کے نتیجے میں نہ صرف ایرانی تیل بلکہ دیگر مصنوعات کو اور معیشت کو بھی شدید جھٹکا لگا۔ پابندیوں کا دوسرا مرحلہ نومبر میں نافذ ہونے کا امکان ہے۔

دوسرے مرحلے کے بعد خام تیل کے خریدار چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کی طرف متوجہ ہوسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز ہی سے یورپی ممالک کو ایرانی خام تیل کی سپلائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اب تک اس میں 35 فی صد کمی آچکی ہے۔ یورپی ممالک کو یومیہ ایران کے 4 لاکھ 15 ہزار بیرل تیل کی سپلائی ہو رہی ہے جب کہ سعودی عرب اور عراق کے خام تیل کی خریداری میں 30 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…