اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا داعش کیخلاف اتحاد کیلئے 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب نے داعش تنظیم کیخلاف برسرِ پیکار بین الاقوامی اتحاد کے لیے 10 کروڑ ڈالر پیش کیے ہیں تاکہ شمال مشرق میں داعش سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں اس دہشت گرد تنظیم کی منصوبہ بندی پر پابندی لگائی جا سکے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق شام میں ان آزاد کرائے گئے علاقوں کے واسطے اب تک بین الاقوامی اتحاد کو پیش

کی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔ اس طرح سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے کیا جانے والا وعدہ بھی پْورا ہو گیا جو انہوں نے 12 جولائی کو برسلز میں بین الاقوامی اتحاد کی وزارتی کانفرنس کے دوران کیا تھا۔اس کانفرنس کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے اس خطیر رقم کا مقصد شام میں مقامی آبادی کو پھر سے سرگرم اور فعّال بنانے کے واسطے بین الاقوامی کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔ ان کوششوں میں شامی شہریوں کو صحت، زراعت، بجلی پانی، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بنیادی خدمات پیش کرنا شامل ہے۔سعودی امداد کی رقم شامی تارکین وطن کی واپسی اور داعش تنظیم کی عدم واپسی کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ سعودی عرب کا یہ اقدام امریکا اور عالمی اتحاد کے ساتھ قریبی شراکت کا ترجمان ہے جس کا مقصد علاقائی خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کی ایک اتحاد کی صورت میں ذمّے داری میں شریک ہونے پر حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…