پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

انتہائی حساس مقام سے 8چینی باشندے گرفتار،جدید ترین ہتھیار برآمد،چینی شہری بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حساس علاقے میں کیا کررہے تھے؟ کھلبلی مچ گئی

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاور پلانٹ کے قریب سے ہتھیاروں سمیت گرفتار ہونے والے چینی شہریوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹ ذرائع نے تصدیق کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نے 8 چینی باشندوں کو گرفتار کیا تھا جن کے بیگس سے ہتھیار برأمد ہوئے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ چینی شہریوں کو ساہیوال کے پاور پلانٹ کے

قریب سے گرفتار کیا گیاجن سے سیکیورٹی ایجنسیز تفتیش کرہی ہیں۔سیکیورٹی حکام نے غیر ملکی باشندوں کے بیگ سے ایک مشین گن، ایک پستول، پمپ ایکشن، کارٹریجز، گولیاں اور ٹیلی اسکوپ برآمد کیا ہے۔بعد ازاں پولیس نے ساہیوال بائی پاس پر گلشن نور کے علاقے میں موجود ایک کار سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) غلام مبشر میکن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کار کے پوشیدہ حصوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ایک اسلحہ ڈیلر ایوب خان اور اس کے 3 ساتھیوں عرفان خان، رضوان اور محمد شکیل کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان سے متعدد پمپ ایکشن، 223 بور کی 2 رائفلز، 30 بور کی 2 سو 94 پستول اور 9 ہزار ایک سو مختلف راؤنڈز بھی برآمد کیے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کار سے 14 لاکھ 70 ہزار روپے بھی برآمد کیے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…