کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان طالبان کے ایک وفد نے ازبکستان کے اپنے دورے میں ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تاہم ماہرین اس دورے کو طالبان کی ایک غیر معمولی سفارتی مہم بھی قرار دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ حالیہ کچھ عرصے کے
دوران طالبان روس کے ساتھ ساتھ ازبکستان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طالبان اسلامک اسٹیٹ کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ایک فصیل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کا الزام ہے کہ روس طالبان کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔