جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حوثیوں کی سرنگیں کھود کر الصلیف بندرگاہ کی ناکہ بندی

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے شمال مغربی الحدیدہ میں واقع الصلیف بندرگاہ تک سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے بندرگاہ کے اطراف میں سرنگوں کا جال بچھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی شدت پسندوں نے فضائی کیمپ اور الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرنگیں کھودی گئی ہیں۔

تاکہ سرکاری فوج کو زمینی پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں سرنگیں کھودنے کے نتیجے میں بندرگاہ کے ذریعے ہونے جاری امدادی آپریشن متاثرہو رہا ہے کیونکہ یمن جنگ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے بحری جہاز، گندم، غذائی اجناس اور دیگر ضروری سامان اسی بندرگاہ سے یمن لایا جاتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں نے شمالی الصلیف میں ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکا سے روک دیا ہے اور انہیں حرفہ نامی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پر چیک پوسٹیں قائم کرکیشہریوں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ادھر ایک دوسری پیش رفت نے حوثی باغیوں نے صنعاء میں اپنی لیڈر شپ کی قیام گاہوں اور ان کے دفاتر کے باہر خفیہ کیمرے لگا دیے ۔ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایاکہ حوثیوں کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صنعا میں سرکردہ رہ نما اپنے گھروں اور دفاترکیاندر اور باہر خفیہ کیمرے نصب کریں تاکہ کسی مشکوک شخص کی نشاندہی کی جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…