قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک مصری عدالت نے کالعدم جماعت اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو عمر قید کی سزا سنا دی ،ا س مقدمے میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر رہنماؤں کو بھی سزائیں سنائی گئیں،اس مقدمے میں ایک اور ملزم کو پندرہ برس اور تین کو دس برس قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق عدالتی حکام نے
بتایاکہ انہیں پانچ برس قبل ملک میں ہونے والے مظاہروں کو ہوا دینے اور لوگوں کو قتل پر راغب کرنے جیسے الزامات کے تحت یہ سزا سنائی گئی۔ اس مقدمے میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر رہنماؤں کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ مصری خبر رساں ادارے کے مطابق اس مقدمے میں ایک اور ملزم کو پندرہ برس اور تین کو دس برس قید کی سزائیں سنائی گئیں۔