جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہاجرین کے حوالے سے اسپین کے ساتھ معاہدہ بہت اہم ہے، جرمن چانسلر

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شلوقہ(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ مہاجرین کے حوالے سے اسپین کے ساتھ ہوئے معاہدے سے اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ دونوں ممالک مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی خاطر تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے اسپین کے جنوبی شہر شلوقہ میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز سے ملاقات

میں یورپ کو درپیش مہاجرین کے بحران کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر میرکل کے شوہر بھی ان کے ہم راہ تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سانچز اور میرکل نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا اور اس دوران مہاجرین اور تارکین وطن کے موضوع پر گفتگو بھی کی۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ایک مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔ میرکل نے مہاجرین سے متعلق اس معاہدے میں ہسپانوی تعاون کا شکریہ ادا کیا، جس کے تحت میڈرڈ حکومت جرمنی میں موجود ایسے مہاجرین کو واپس لینے پر تیار ہو گئی ہے، جن کی پہلی مرتبہ رجسٹریشن اسپین میں ہوئی تھی۔میرکل کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے مہاجرین کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ میرکل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ اچھا ہے کہ جرمنی اور اسپین کا وہی موقف ہے، جو یورپی یونین کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح مل کر کام کرنے سے یورپ کا مستقبل مزید مضبوط ہو گا۔ گزشتہ پیر کے دن برلن اور میڈرڈ کے مابین مہاجرین سے متعلق اس ڈیل کو حتمی شکل دی تھی اور یوں اسپین ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے جرمنی میں مقیم مہاجرین کو واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔میرکل اپنے اس دو روزہ دورہ اسپین کے دوران ہسپانوی قیادت کے ساتھ یورپی یونین میں مالیاتی اصلاحات پر بھی گفتگو کریں گی۔ برلن حکومت نے کہا کہ جرمن چانسلر میرکل متوقع طور پر اتوار کے دن دونانہ نیشنل پارک کا دورہ بھی کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…