جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بزرگ حاجن کو گرمی سے بچانے کے لئے سعودی اہلکار کا قابل دید انسانی جذبہ،پولیس اہلکار نے ایثار کی مثال قائم کردی،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل 

datetime 11  اگست‬‮  2018 |

ریاض (این این آئی) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں سعودی پولیس اہلکار اور عمر رسیدہ خاتون کے درمیان انسانی جذبوں سے عبارت دل موہ لینے والا منظر انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون عازمہ حج کو سخت گرمی کے اثرات اپنے پیروں پر محسوس ہونے لگے تو وہ پریشانی میں سڑک کنارے کھڑی ہو گئیں۔ اسی لمحے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس

اہلکار ان کی پریشانی دیکھ کر ان کی مدد کو لپکا۔پولیس اہلکار نے گرمی سے ستائی خاتون کی مشکل بھانپتے ہی اپنے جوتے اتارے اور زمین پر بیٹھ کر ان کے پیروں میں پہنانے لگا۔ اس منظر کو قریب سے گذرنے والے بہت سے حاجیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جبکہ متعدد نے اسے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے سوشل میڈیا کے توسط سے دنیا پھر میں پہنچا دیا۔سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کے انسانی جذبے کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…