جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی عھد تمیمی کے ساتھ اسرائیلی جیل میں کیسا شرمناک سلوک کیاجاتارہا؟ ا فسوسناک انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ (این این آئی) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی عھد تمیمی نے آٹھ ماہ کی قید اور اپنے ساتھ پیش آنے والی آزمائش کی تفصیلات بیان کردیں۔ایرانی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں 17 سالہ عھد تمیمی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار ان کے اور والدہ کے ہاتھوں پر ہتھکڑی باندھ کر چہرے پر پاؤں رکھتے تھے اور یہ عمل کئی گھنٹوں تک جاری رہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تفتیش کاروں کی جانب سے انہیں دھمکایا گیا کہ وہ ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دوران تفتیش ایک اہلکار کی جانب سے مجھے ہراساں تک کیا گیا اور میرے بالوں کی تعریف کی گئی اور ان پر تبصرہ کیا گیا۔فلسطینی لڑکی کے مطابق کم عمر ہونے کے باوجود دوران تفتیش میرے ساتھ گھر کے کسی فرد کو ساتھ رہنے کی اجازت تک نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک انتہائی چھوٹے سیل میں دیگر 10 لوگوں کے ساتھ رکھا گیا تھا جبکہ وہاں صرف 6 بستر موجود تھے، اس کے علاوہ گنجائش زیادہ ہونے کی وجہ سے میں بیت الخلاء تک استعمال نہیں کرسکتی تھی جبکہ لڑکیاں زمین پر سوتی تھی۔عھد تمیمی کے مطابق ہم سیل میں حرکت نہیں کرسکتے تھے، نہ ہی ہم چہل قدمی کرسکتے تھے، یہاں تک کہ کمرے میں ہوا کا انتظام نہ ہونے کے برابر تھا اور جب بھی میں سو کر اٹھتی تو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔اپنے انٹرویو کے دوران فلسطینی لڑکی نے اسرائیلی جیلوں میں موجود ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔خیال رہے کہ احد تمیمی کو فلسطینیوں کی جانب سے ایک ہیرو کے طور پر مانا جاتا ہے جو مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بہادری سے کھڑی رہیں تھی، تاہم بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا ٗعھد تمیمی کو 22 مارچ 2018 کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے سمیت دیگر 4 مقدمات میں 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عھد تمیمی پر گرفتاری کے ایک ماہ بعد ہی یعنی جنوری 2018 میں اسرائیلی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پر 12 مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں سے انہوں نے عدالت میں 4 الزامات قبول کیے، جن میں سے ایک اہلکاروں کو تھپڑ مارنا بھی تھا، جس پر عدالت نے انہیں جیل قید کی سزا سنائی۔عھد تمیمی کو نہ صرف جیل قید کی سزا سنائی گئی تھی بلکہ ان پر ایک ہزار 440 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

ان کے ٹرائل کے دوران یہ نقطہ بھی سامنے آیا تھا کہ عھد تمیمی کی عمر 17 سال ہے اور وہ بالغ نہیں، اس لیے ان کے ٹرائل کی سماعت سر عام نہیں کی جاسکتی، جس کے بعد ان کا ٹرائل عدالت کے بند کمرے میں کیا گیا تھا۔عھد تمیمی نے جیل میں مجموعی طور پر 5 ماہ سے بھی کم وقت گزارا کیوں کہ ان کی سزا کا دورانیہ اس وقت سے شروع ہوا تھا جب انہیں اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ٗانہوں نے اسرائیلی فوجیوں کو 15 دسمبر 2017 کو تھپڑ مارا تھا اور انہیں ایک ہفتے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

عھد تمیمی کی آزادی سے قبل فلسطینی علاقوں میں جگہ جگہ ان کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں جبکہ متعدد جگہوں پر ان کی آزادی کا جشن منانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔عھد تمیمی اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کے جرم میں جیل جانے سے قبل بھی فلسطین میں مزاحمت کی علامت سمجھی جاتی تھیں، وہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کر چکی ہیں ٗسب سے پہلے عھد تمیمی نے 11 برس کی عمر میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کی تھی جس کے بعد وہ وقتاً فوقتاً قابض فوجیوں کے ساتھ لڑتی نظر آئیں ٗجیل سے رہائی کے بعد جہاں ان کی سہیلیاں ان سے ملنے ان کے گھر پہنچیں، وہیں دور دور کے رشتہ دار، فلسطینی سیاست دان اور صحافی بھی ان کے انٹرویوز کرنے پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…