منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں حالات خراب ہوگئے،بم دھماکے اور سرکاری عمارت پر مسلح افراد کے حملے ،درجنوں ملازمین یرغمال،درجنوں ہلاک و زخمی

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ؍جلال آباد(این این آئی) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور سرکاری عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں 19افغان شہری جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں مسلح حملہ آوروں نے محکمہ مہاجرین کی عمارت کے باہر یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے کرنے کے بعد سرکاری دفتر پردھاوا بول دیا اور درجنوں ملازمین کو یرغمال بنالیاتاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے

کم از کم 8 ملازمین اور شہری جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق سپیشل سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں دو نوں حملہ آوربھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روزمقامی قت کے مطابق تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایک کار میں تین مسلح افراد آئے جن میں ایک نے خود کو دھماکہ سے اْڑادیا جبکہ باقی دو فائرنگ کرتے ہوئے د فتر میں داخل ہوئے جس کے چند منٹ بعد کھڑی کی گئی کار میں بھی دھماکہ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپیشل سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے عمارت کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلہ میں ماردیا ۔صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے مطابق حملہ کے وقت دفتر میں این جی او کا اجلاس جاری تھا تاہم این جی او کے سربراہ سمیت کئی دیگر افراد کو بحفاظت باہر لایا گیا ۔بتایا جاتاہے کہ حملہ آوروں کا ہدف محکمہ مہاجرین کی عمارت کے اندر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR)کا دفتر تھا ۔ صوبائی کونسل کے ممبرسہراب قادری کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے 8 یرغمالی ملازمین ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ حکام نے 6 کی ہلاکت اور14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر مغربی صوبہ فراہ میں مسافر بس روڈ سائیڈ پر نصب بم سے ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت 11مسافر جاں بحق اور 31 دیگر زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی پولیس ترجمان محب اللہ کے حوالے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق چار بجے ضلع بالا بالوک کی حدود میں پیش آیا

جب ہرات سے کابل جانے والی مسافر سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس مکمل طورپر تباہ گئی۔ دریں اثناء طالبان نے پکتیا کے شہر گردیز سے کابل جانے والی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے 22 افغان شہریوں کو اغواء کرلیا۔ پولیس سربراہ محمد مندوزئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے عام شہریوں کو افغان حکومت کے ساتھ روابط رکھنے کے شبہ میں اغواء کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…