منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

صیہونی جبر و استبداد کیخلاف مزاحمت کی علامت بن جانیوالی فلسطینی لڑکی عہد تمیمی آج کہاں اور کس حال میں ہے، فلسطین سے ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کے علاقے غرب اردن سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی اور اس کی والدہ ناریمان کو آٹھ ماہ قید میں رکھنے کے بعد اتوار کو رہا کردیاگیا،عرب ٹی وی کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے النبی الصالح کی رہائشی سولہ سالہ عہد تمیمی کو گذشتہ برس کے آخر میں اس وقت اسرائیلی فوجیوں نے

حراست میں لیا تھا جب اس نے اپنے گھر پر دھاوا بولنے والے غاصب صہیونی فوجیوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا تھا۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج سامنے آنے کے بعد عہد تمیمی اور اس کی والدہ کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور انہیں آٹھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔19 دسمبر 2017ء کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں عہد تمیمی اور اس کی کزن نور التمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو اپنے گھرسے باہرنکلنے کے لیے ان سے تکرار کرتے دیکھا گیا۔ گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے صہیونی فوجیوں نے جب نکلنے سے انکارکیا توعہد تمیمی نے دو فوجیوں کو تھپڑ مارے تھے۔اکیس مارچ کو اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے عہد تمیمی کو فوج کے کام میں مداخلت اور ان کے لیے خطرہ بننے کے الزام میں اسے آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔سترہ سالہ عہد تمیمی کی گرفتاری اور اس کے ٹرائل پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے صہیونی ریاست پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صدر محمود عباس نے بھی عہد تمیمی کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق فلسطین کے علاقے غرب اردن سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی اور اس کی والدہ ناریمان کو آٹھ ماہ قید میں رکھنے کے بعد اتوار کو رہا کردیاگیا،رہائی کے موقع پر فلسطینی گروپوں نے احد تمیمی کاشاندار استقبال کیا اورجلوس کی شکل میں احد تمیمی میں لیکر ان کے گائوں روانہ ہوئے،میڈیار پورٹس کے مطابق احد تمیمی جلد فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گی اوران کا ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…