مکہ مکرمہ جانیوالے 72ہزار غیر ملکیوں کو نکال دیا گیا،وجہ بھی سامنے آگئی

22  جولائی  2018

مکہ مکرمہ(این این آئی)حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے 72ہزار سے زائد افراد کو چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گورنریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حج سیزن کا آغاز 25 شوال سے ہو جاتا ہے اس دوران مملکت میں مقیم وہ تارکین جن کے اقامے مکہ مکرمہ کے علاوہ دیگر شہروں سے جاری ہوتے ہیں پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی پابندی عائد ہوتی ہے ۔ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ 12 دنوں میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر متعین اہلکاروں نے 30ہزار 449گاڑیوں کو لوٹایا جن میں سوار افراد

کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے اور وہ مکہ مکرمہ جانا چاہتے تھے ۔ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 7 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو لوٹا دیا جاتا ہے ۔ ایسے افراد جنہیں روزگار کے لئے مکہ مکرمہ جانا ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ وہ جوازات سے پرمٹ حاصل کر یں بغیر پرمٹ کے جانے والوں کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے ۔ واضح رہے ان دنوں پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں جو افراد مکہ جانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جوازات سے باقاعدہ پرمٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…