جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب نے اسرائیل کا منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون مسترد کر دیا

datetime 21  جولائی  2018 |

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب نے اسرائیلی کنیسٹ سے منظور کئے جانے والے یہودی قومیت کے متنازع قانون کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے سینئر ذرائع نے کہاکہ یہودی قومیت کا اصول بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔ اس قانون کی منظوری سے اسرائیل فلسطین تنازع حل کی بین الاقوامی کوششیں متاثر ہوں گئی۔ذرائع نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محسوس کرتے ہوئے

اس قانون کا مقابلہ کریں اورفلسطینی عوام کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی اسرائیلی کوششوں کو بھی روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان اقدامات سے فلسطینیوں کی قومی شناخت اور مسلمہ قانونی حقوق کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔متنازع اسرائیلی قانون پر صہیونی پارلیمنٹ میں جمعرات کے روز ایک دھواں دار مباحثے کے بعد ووٹنگ ہوئی جس میں 120 ارکان کینسٹ میں سے 62 نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا۔ ایوان میں عربوں اسرائیلیوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان نے اس صہیونی قانون کو ملک میں نسل پرستانہ نظام کی بنیاد قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…