ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے صدر شی جین پنگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر ابو ظبی پہنچ گئے ہیں۔ان کے ہمراہ خاتون اوّل لیڈی پنگ لی یوآن اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی یو اے ای کے دورے پر آیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یواے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، ابو ظبی کے
ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر معز ز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔چین کے سرکاری میڈیا نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فوری بعد حفاظتی حصار میں لے رکھاہے۔