ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کو یمن سے حوثی باغیوں کے جنوبی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی
باغیوں نے یمن کے اندر سے یہ بیلسٹک میزائل داغا تھا اور اس سے سعودی عرب کے سرحدی شہری نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔حوثیوں کا اس ہفتے میں نجران پر یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔