جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بن طاہر نے ’’شاہراہِ مکہ اقدام‘‘ میں شریک تمام عہدے داروں اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔سعودی وزارت داخلہ کی مدد سے اس مرتبہ دوسرے سال اس اقدام پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صالح بن طاہرنے ایک بیان میں کہا کہ مکہ روڈ اقدام کا مقصد ایک عازم حج کے اس کے آبائی وطن سے مکہ یا مدینہ منورہ تک سفر کو آسان بنانا ہے۔اس کاآغاز عازمِ حج کے آبائی وطن سے سعودی عرب میں داخلے سے ہوگا۔اس ضمن میں سعودی عرب
کے مختلف ادارے اپنا اپنا کردارادا کررہے ہیں۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچانا ہے۔انھوں نے سعودی وزیر داخلہ ، خارجہ امور اور صحت کی وزارتوں ، جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوا بازی اور کسٹمز اتھارٹی سمیت مختلف متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت حج اور عمرے کی ادائی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن سعی کررہی ہے۔ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری اقدامات وضع کررہی ہے اور ان پر عمل درآمد کررہی ہے۔