صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو بتایا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے ساحلی شہر الحدیدہ اور بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے کی تجویز قبول کرلی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یو این مندوب مارٹن گریویتھ نے بدھ کو صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں الحدیدہ میں فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ایلچی نے بتایا۔
حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے کی تجویز قبول کرلی ہے۔قبل ازیں صدر ھادی نے اقوام متحدہ کے مندوب سے کہا تھا کہ وہ الحدیدہ میں حوثیوں باغیوں کا وجود قبول نہیں کریں گے۔ حوثی یا تو الحدیدہ شہر اور بندرگاہ سے نکل جائیں یا جنگ کے لیے تیار رہیں۔ادھر یمن کی سرکاری فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فو نے الحدیدہ شہر پر مزید حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں باغیوں کو غیرمعمولی جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔