پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کیا گیا ؟ سابق مشیر کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے سابق مشیر غلام علی رجائی نے کہاکہ رفسنجانی کی وفات طبعی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ انکشاف ایرانی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔رجائی کا کہنا تھا کہ میں کوئی سکیورٹی اہل کار نہیں کہ واقعے کی تفصیلات کا تجزیہ کروں، میرے پاس تو مطلوبہ معلومات بھی نہیں۔

تاہم میں اتنا جانتا ہوں کہ رفسنجانی کی بیگم کے مطابق سابق صدر نے اپنی وفات سے دس روز قبل یہ کہا تھا کہ ایک دن آنے والا ہے جب انہیں قتل کر دیا جائے گا۔رجائی کے مطابق سابق صدر کے قتل کے امکان کے بارے میں بیگم رفسنجانی کی کہی ہوئی بات بھی ان تک براہ راست نہیں بلکہ کسی واسطے سے پہنچی تھی۔ رجائی کا کہنا تھا کہ رفسنجانی کے نزدیک ان کو ہلاک کیے جانے کا قوی امکان تھا۔رفسنجانی کے مشیر نے سابق صدر کی بیٹی فاطمہ رفسنجانی کے حوالے سے بتایا کہ ایک مرتبہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص فاطمہ کے نزدیک آیا اور کہا کہ “اپنے والد کو بتا دو کہ ان کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے”۔ اس کے بعد وہ موٹر سائیکل سوار چلا گیا۔رجائی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ سکیورٹی حکام کی رائے سامنے آنے کا انتظار کریں کیوں کہ میری باتیں ٹھوس بنیادوں پر مبنی نہیں ہیں۔ بہرحال اس واقعے پر پراسراریت کے پردے پڑے ہوئے ہیں جو یقیناًچند دہائیوں بعد ہٹیں گے۔رجائی کے مطابق انہوں نے رفسنجانی کی زندگی کے آخری ایام سے متعلق ایک وڈیو جاری کی تھی جو سکیورٹی کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔ وڈیو میں رفسنجانی کو حسب عادت تیزی کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے سابق مشیر غلام علی رجائی نے کہاکہ رفسنجانی کی وفات طبعی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ انکشاف ایرانی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…