جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر‘ سرینگر میں بھارتی فورسز پرپے در پے 3گرینیڈ حملے ، اعلیٰ افسر سمیت متعدد فوجی نشانہ بن گئے 

datetime 3  جون‬‮  2018 |

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے سرینگر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر پے در پے تین گرینیڈ حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت کم از کم چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پہلا حملہ سرینگر کے علاقے فتح کدل میں تعینات سی آر پی ایف کی82بٹالین کے اہلکاروں پر کیا گیا۔جس میں ایک افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔حملے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ادھر بڈشاہ پل کے نزدیک مائسمہ میں سی آر پی ایف

کی 132بٹالین کی گاڑی پر گرینیڈ حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سرینگر میں ہی پولیس کنٹرول روم کے نزدیک مگرمل باغ میں بھارتی فورسز پر ایک گرینیڈ حملہ ہوا تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دریں اثناء گزشتہ ہفتے ضلع پلوامہ کے علاقے پوچھل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاسپیشل پولیس افسرسرینگر کے صورہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیاہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکارکا تعلق ضلع کے علاقے پنچگام سے تھا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…