اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چین بیلٹ اینڈ روڈ کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملاپ کرنا چاہتا ہے ،چینی وزیر اعظم

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملاپ کرنا چاہتا ہے جبکہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم کیتھ رولے نے کہا کہ ایک چین کی پالیسی کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں ،چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ ، صحت و طب اور مالیات سمیت شعبوں میں حقیقی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم کیتھ رولے کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملاپ کرنا چاہتا ہے تاکہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر،توانائی ،مالیات اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کے تعاون کو فروغ دیا جاسکے ۔لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کی منڈی کے اصول اور تجارتی ضوابط کے مطابق ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں سرمایہ کاری کرنے اور کاروبار کرنے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ممکنہ حد تک ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لئے مزید زیادہ حمایت فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی اقتصادی ترقی اور عوام کی زندگی کی بہتری کے لئے مدد فراہم کی جاسکے ۔آئندہ سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے پینتالیسویں برس کے موقع پر فریقین کے درمیان تعلیم،ثقافت، کھیل اور سیاحت سیمت شعبوں میں تبادلوں کو توسیع دی جائے گی،دونوں ممالک کے ویزہ کی سہولت کے معیار کو بلند کیاجائے گا اور افرادی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ کیتھ رولے نے کہا کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ایک چین کی پالیسی کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتا ہے۔اور چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ ، صحت و طب اور مالیات سمیت شعبوں میں حقیقی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا جاسکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…