ریاض (نیوز ڈیسک) حج کا سیزن نزدیک آ چکا ہے ، سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو دس سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، مزید کہا گیا ہے کہ اب غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے گرفتار ہونے پر فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اوران غیر قانونی حجاج کو آئندہ دس سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ
مختلف خلاف ورزیوں پر گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کو تین سال کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص سعودی عرب سے باہر جانے کا ویزہ لے کر گیا ہو اواس نے واپسی کا ویزہ نہیں لیا تو سعودی عرب سے باہر رہ کر اس کے ویزے کی تجدید نہیں کی جائے گی اور واپسی کا ویزہ نہیں لگایا جائے گا، ایسے افراد کو نئے سرے سے ویزہ لینا پڑے گا۔