سنگاپور سٹی/واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم کی ملاقات آج (ہفتہ کو )سنگاپور میں ہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے 12جون کو سنگاپور میں ملاقات کروں گا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے
شمالی کوریا سربراہ کم جونگ اْن سے اپنی تاریخی ملاقات کا وقت اور مقام بتایا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے 12جون کو ملاقات کرونگا۔ٹرمپ کے مطابق ملاقات سنگاپورمیں ہوگی، ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا کے امن کے لیے بہترین لمحہ بنانے کی کوشش کرینگے۔ادھر اس تاریخی ملاقات کے حوالے سے سنگاپور نے میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔