اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالت نے اپنی ہی بیوی کاریپ کرنیوالے شوہرکو قتل کرنے پربیوی کو سزائے موت دیدی، نورا حسین کی ایسی دل دہلا دینے والی داستان کہ آپ کی آنکھیں بھی بے اختیاربھیگ جائیں گی

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان میں عدالت نے ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر ریپ کرنے والے اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنادی،اومدرمن میں جج نے نورا حسین کے شوہر کے رشتہ داروں کی جانب سے مالی حرجانہ قبول کرنے سے انکار کے بعد سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نورا حسین جن کی عمر اب 19 برس ہے اس کی 16 سال کی عمر

میں زبردستی شادی کرائی گئی جس کے بعد انھوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی ، نورا حسین اپنی پڑھائی مکمل کرنا چاہتی تھیں اور استانی بننا چاہتی تھیں۔نورا حسین نے وہاں سے فرار ہونے کے بعد اپنی آنٹی کے گھر پناہ لی لیکن تین سال بعد ان کے بقول انھیں اپنے گھر لے جانے کے بہانے سے ان ہی کے خاندان والوں نے شوہر کے حوالے کر دیا گیا۔ان کے مطابق چھ روز بعد ان کے شوہر نے اپنے چند کزنوں کو بلایا جنھوں نے مبینہ طور پر انھیں پکڑا اور ان کے شوہر نے انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جب ان کے شوہر نے مبینہ طور پر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشش کی تو نورا حسین نے چھری کے ساتھ ان پر حملہ کیا اور انھیں مار ڈالا۔اس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو کر اپنے والدین کے پاس چلی گئیں جنھوں نے انھیں پولیس کے حوالے کر دیا۔شریعہ عدالت نے گذشتہ ماہ نورا حسین کو جان بوجھ کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں باقاعدہ طور پر پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔خبررساں ادارے کے مطابق ان کے وکیل کے پاس اپیل کرنے کے لیے 15 دن کا وقت ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…