ریاض(نیوز ڈیسک) کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن نے نزول قرآن کے مقامات کے باتصویر نقشوں کی 30 لاکھ کاپیاں جاری کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن نے نزول قرآن کے مقامات کے باتصویر نقشوں کی 30 لاکھ کاپیاں جاری کر دیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ فہد کمپلیکس نے
1439۔40ھ مالی سال کی اپنی پہلی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ نزول قرآن کے مقامات کا باتصویر نقشوں کی 30 لاکھ کاپیاں جاری کر دی گئیں ہیں جس کا مقصد نزول قرآن پاک کا تعارف پیش کرنا ہے۔ نزول قرآن کے مقامات کی تصاویر اور نقشوں میں قرآن میں مذکور ناموں کا تعارف بھی شامل کردیاگیا ہے۔