پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ ،فرانس اور جرمنی پر بھروسہ نہیں، ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے،امریکہ معاہدے سے دستبرداری اختیار کر کے فاش غلطی کا مرتکب ہوا،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

برطانیہ ،فرانس اور جرمنی پر بھروسہ نہیں، ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے،امریکہ معاہدے سے دستبرداری اختیار کر کے فاش غلطی کا مرتکب ہوا،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ برطانیہ ،فرانس اور جرمنی پر بھروسہ نہیں، ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے،

امریکہ معاہدے سے دستبرداری اختیار کر کے فاش غلطی کا مرتکب ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نےجوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کر کے ’غلطی‘ کر دی ہے۔ پہلے دن سے کہا تھا کہ امریکا پر بھروسہ نہ کریں،، انھوں نے ایرانی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاہدے کو جاری رکھنے کے لییبرطانیہ، فرانس یا جرمنی سے ضمانت لینے کی ضرورت ہے۔ معاہدے کے نتائج سے پہلے حقیقی ضمانت لیں اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ممالک بھی وہی کریں گے جو امریکا نے کیا۔ انھوں نے عالمی رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ’ان کے الفاظ کی کوئی وقعت نہیں ہے۔‘ آج ایک بات کرتے ہیں اور کل دوسری۔ انھیں شرم نہیں آتی۔، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو ’شدید نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2015 میں ہونے والا یہ جوہری معاہدہ ایران اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس سمیت جرمنی کے درمیان ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…