منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کوگیئر لگ گیا،قیمتیں اچانک2014 کے بعد بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن ) امریکا کی جانب سے ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔ ایران معاہدے سے دستبرداری پر عالمی تیل سپلائی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے اور خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 2.4 فیصد اضافے سے 76.75 ڈالر ہوگئی اور برینٹ کروڈ کی قیمت نومبر 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔ ویسٹ ٹیکساس

انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.2 فیصد اضافے سے 70.61 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا خدشہ جب کہ نرخ مستحکم رکھنے کے لیے سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔یاد رہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد تہران اہم آئل ایکسپورٹر بن کر سامنے آیا اور سعودی عرب اور عراق کے بعد خام تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن کر ابھرا تھا۔ایران کی تیل کی برآمدات 26 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…