اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،مخدوش صورتحال، پاکستان کی کابل میں اپنے سفارت کاروں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کابل میں اپنے سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت
میں مسلسل دھماکوں کے بعد کابل میں اپنے سفارت خانے کے عملے کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں اور غیر ضروری طور پر سفارت خانے سے باہر نہ نکلیں کیونکہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے سفارتی عملے باہر نہ نکلے اور سفارت کانے کے اندر ہی رہے۔