اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ،چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، چینی وزیر اعظم

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آ ئی این پی ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے،چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، یہ عالمی صنعتی سلسلہ کے لیے بھی نقصان دہ ہے،چین کھلے پن کو مسلسل اور غیر متزلزل طور پر توسیع دے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے امریکہ کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ایلین ایل چاو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پرلی کی چیا نگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کا اقتصادی و تجارتی تعاون درحقیقت باہمی مفادات پر مبنی ہے۔تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے۔تجارتی تنازعات کے عالمی معیشت کی بحالی کے عمل پر منفی اثر ات پڑیں گے اور یہ گلوبل انڈسٹریل چین(عالمی صنعتی سلسلہ)کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ صرف مذاکرات کے ذریعے موجودہ مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔چین بھی اس بات پر زور دیتا ہے اور چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔چین کھلے پن کو مسلسل اور غیر متزلزل طور پر توسیع دے گا۔امید ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک چین کی کھلی پالیسی سے وجود میں آنے والے مواقعوں سے مستفید ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ چین امریکہ کے ساتھ خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی سمیت نقل و حمل سے متعلق حقیقی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔امریکی وزیر ایلین ایل چاو نے کہا کہ اس وقت امریکہ- چین تعلقات ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔فریقین درپیش بعض مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔امید ہے کہ فریقین کو اقتصادی و تجارتی مسائل پر مشاورت سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…