منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

شام پر حملہ، عراق پر حملے کے ڈرامے کا ری پلے،امریکی صدرٹرمپ کے تین الفاظ نے 15سال بعد جارج بش کی یاد تازہ کردی 

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرٹرمپ نے 15سال بعد جارج بش کی یاد تازہ کردی ،ٹرمپ نے وہی الفاظ اوراسی بات کا اعادہ کیا جو 2003میں بش نے عراق پر چڑھائی کے بعد کہاتھا،میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ مشن کامیاب رہا نے مئی 2003ء میں اس وقت کے امریکی صدرجارج بش کے انہی الفاظ کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔ سابق امریکی صدر نے 2003ء میں امریکی جنگی بیڑے ابراہیم لنکن پر کھڑے ہو کرعراق کے بارے میں کہا تھا کہ

مشن کامیاب رہا۔ شام میں فوجی کارروائی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں صدر جارج ڈبلیو بش کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ مشن کامیاب رہا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی مثالی اور انتہائی باریکی کے ساتھ مکمل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشن کامیاب رہا کی عبارت سے بعض ذرائع ابلاغ نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ یہ ایک عسکری اہمیت کی عبارت ہے اور شاندار جملہ ہے جسے زندہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…