دمشق(این این آئی)شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی طرف سے شام میں فضائی حملے جارحیت پر مبنی تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز دمشق میں انہوں نے روسی وفد سے ملاقات میں مزید کہا کہ ان کی افواج نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔
تاہم امریکا کا کہنا تھا کہ ہفتے کے دن شام میں کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والی تنصیات پر کامیاب حملے کیے گئے تھے۔ دوسری طرف امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی حکومت نے دوبارہ کیمیائی حملہ کیا تو عسکری اتحاد شام میں دوبارہ کارروائی کرنے سے نہیں کترائے گا۔