شمالیہ کوریا چین کے ساتھ عوامی دوستی مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا ،کم جون

16  اپریل‬‮  2018

پیانگ یانگ (آئی این پی ) شمالی کوریا کے صدر کم جون انگ نے کہا ہے کہ شمالیہ کوریا چین کے ساتھ عوامی دوستی مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا ، دورہ چین کے دوران صدر شی سے اہم مذاکرات کئے ،چینی صدر شمالی کوریائی عوام کے لیے پرخلوص جذبات رکھتے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیئرمین ، اسٹیٹ امور کے کمیشن کے چیئرمین کم جون انگ نے پارٹی کے صدر دفتر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ، چینی فنی طائفے کے سربراہ سونگ تھاو سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران کم جون انگ نے سب سے پہلے ان کے ذریعے چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے لئے ان کی طرف سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور چینی فنی طائفے کی شمالی کوریا میں اپریل کا موسم بہار نامی انٹرنیشنل فرینڈشپ آرٹس فیسٹول میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے چین کا تاریخی نوعیت کا دورہ کیا ہے اور چین کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ اہم مذاکرات کئے ہیں ۔ اور اہم اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی فنی طائفے کے دورہ شمالی کوریا سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ آپس میں طے کردہ اتفاق رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور شمالی کوریائی عوام کے لیے پرخلوص جذبات رکھتے ہیں ۔ شمالی کوریا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی دوستی کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے کوشش کرے گا ۔ اس موقع پر فریقین نے چین اور شمالی کوریا کے درمیان تبادلوں اور تعاون میں اضافے نیز مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…