جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ایران مافیاؤں کا سرپرست ، فلسطینیوں کی مدد فرض ہے، شاہ اردن

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

ظہران (این این آئی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی ہر طرح کی حمایت ہم سب پر واجب ہے جبکہ اس موقع پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہاہے کہ خطے میں جاری بحران عرب اقوام کی سلامتی کا حصہ ہیں اور انہیں ہرصورت میں حل کرنا ہوگا،اس موقع پر الظہران میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ فلسطینیوں کی ہر طرح کی حمایت ہم سب پر واجب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القدس پر فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کو ابدی اور دائمی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ فلسطینی قوم کو ان کی آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام میں ان کی ہرطرح سے مدد کی جانی چاہیے۔انہوں نے شام میں داعش کی شکست پر عرب ممالک اور عالمی برادری کو مبارک باد پیش کی اور شام میں جاری تنازع کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ خطے میں جاری بحران عرب اقوام کی سلامتی کا حصہ ہیں اور انہیں ہرصورت میں حل کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش بحران تمام عرب ممالک کے نزدیک یکساں اہمیت کے حامل ہونے چاہئیں اوران کا حل سب کے لیے اولین ترجیح ہو۔ تمام عرب ممالک کو مشترکہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے موثر مذاکرات کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کے بارے میں متنازع اعلان کے بعد عرب ممالک کی طرف سے کم زوری کا مظاہرہ کیا گیا۔ تمام عرب ممالک کو قضیہ فلسطین کے حوالے سے صدر محمود عباس کے ویڑن کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے خطے میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ ایرانی مداخلت خطے میں عرب ممالک کے لیے نیک شگون نہیں۔ ایران یمن میں ایک مخصوص مافیا کی مدد کررہا ہے جس نے سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…