پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ اخلاقی طور پر نااہل، عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں ،عہدہ چھوڑنے کے بعد سابق سربراہ ایف بی آئی کے اہم انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو ‘اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں’ اور جو خواتین کو ‘گوشت کا لوتھڑا’ سمجھتے ہیں۔کومی گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پہلی بار انٹرویو دے رہے تھے۔انھوں نے امریکی میڈیا اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ‘ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی بہت قدر و قیمت نہیں ہے۔

جیمز کومی نے کہا: ‘مجھے اس بات پر اعتبار نہیں ہے کہ وہ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔’میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔انھوں نے مزید کہا: ‘ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں۔ اس میں سب سے اہم سچائی ہے۔ اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔خیال رہے کہ یہ ان دونوں افراد کے درمیان پرانے جھگڑے میں نیا موڑ ہے جس میں جیمز کومی کی آنے والی خود نوشت ‘اے ہائیر لایلٹی: ٹروتھ، لائیز اینڈ لیڈرشپ’ (اعلی سطحی وفاداری: سچ، جھوٹ اور قیادت) کا بڑا کردار ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘خراب تبصرے والی کتاب’ سے ‘بڑے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔’ انھوں نے جیمز کومی کو قید کیے جانے کی جانب اشارے کیے۔انٹرویو کے دوران جیمز کومی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں۔ انھوں نے صدر ٹرمپ کا کسی غنڈے کے سرغنہ سے موازنہ کیا جس کی انھوں نے نوجوانی کے زمانے میں تفتیش کی تھی۔انھوں نے کہا: ‘وفاداری کا عہد ہے جس میں باس ہی ہر چیز کا مرکز ہوتا ہے اور جہاں اس بات کی اہمیت ہوتی ہے کہ آپ باس کی کس طرح خدمت کرتے ہیں

اور باس کی خواہشات کیا ہیں۔’جب ان سے یہ سوال کہ کیا صدر کے ارد گرد رہنے والے افراد ‘خراب برتاؤ کا ذریعہ ہیں’ تو کومی نے کہا: ‘اس صدر کا یہ چیلنج ہے کہ وہ اپنے ساتھ رہنے والے ہرایک شخص کو داغدار بنا دے گا۔’بہرحال انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا: ‘ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ میرے خیال سے ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدے سے ہٹایا جانا امریکی شہریوں کو بے لگام کر دے گا۔انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس امریکی شہری اسے براہ راست ووٹنگ بوتھ پر کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…