نئی دلی(آن لائن ) بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلی اروند کجری وال کے دفتر نے تین سال کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چائے ناشتے میں اڑادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دلی کے وزیراعلی اروند کجری وال کے دفتر میں تین سال کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم چائے ناشتے پر خرچ کردی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ مالی سال 16-2015 کے دوران
نئی دلی کے وزیراعلی کے دفتر میں چائے ناشتے پر 23 لاکھ سے زیادہ کے اخراجات آئے جو مالی سال 17-2016 میں 46 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کیمطابق مالی سال 18-2017 کے دوران اروند کجری وال کے سی ایم آفس نے چائے ناشتے پر 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین سال کے دوران اروند کجری وال کے سفری اخراجات پر تقریبا 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔