جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو بین الاقوامی کنڑول میں دیا جائے، سعودی عرب کا مطالبہ

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب نے عالمی ادارے کے جنرل سیکرٹری آنتونیو گویٹرس اور سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہیں حال ہی میں سعودی عرب کے ایک تیل بردار جہاز پر یمنی حوثیوں کے حملے کی بابت تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں ریاض کے مستقل مندوب نے اپنے خط میں یمنی حوثیوں اور ایران کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ میں بڑھتی ہو لاقانونیت پر قابو پانے کے لئے اسے بین الاقوامی نگرانی میں دے دیا جائے۔نیز خط میں سیکیورٹی کونسل سے متعلق قرارداد 2216 اور 2231 پر عمل کے لئے مناسب کارروائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا تاکہ باب المندب اور بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنایا جا سکے۔یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ منگل کی دوپہر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں باغیوں کے زیر کنٹرول یمنی بندرگاہ الحدیدہ کی مغربی سمت بین الاقوامی پانیوں میں ایک سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی یہ کوشش اتحادی فوج کے ایک بحری جہاز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ حوثی حملے میں سعودی آئل ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا، جس کی ضروری مرمت کے بعد ٹینکر اتحادی فوج کے لڑاکا بحری جہاز کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…