نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں تحقیقاتی صحافت کی ویب سائٹ کوبرا پوسٹ نے چند میڈیا اداروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ پیسے لے کر خبریں کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے چند ٹی چینلوں، بعض اخباروں اور ویب سائٹوں کے نمائندوں کے ساتھ سٹنگ آپریشن میں یہ باتیں معلوم کی ہیں۔انھوں نے اس سٹنگ آپریشن کا نام آپریشن 136رکھا ہے جو 2017 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کی 136 ویں پوزیشن کے
حوالے سے ہے۔بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں سٹنگ آپریشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں پیسے لے کر خبریں شائع کرنا بڑے پیمانے پر قابل قبول ہے۔کوبرا پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کے بہت سے نیوز چینل نے ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کی مہم چلانے اور حزب اختلاف کے بہت سے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے بعض رہنماؤں کے خلاف الزام تراشی کرنے کے لیے چھ کروڑ روپے سے لے کر 50 کروڑ رو پے تک کی پیشکش کو قبول کیا۔ک