امریکا میں آفت ٹوٹ پڑی،کاروبار زندگی مفلوج،تعلیمی ادارے،دفاتر بند ،نیویارک میں ایمرجنسی نافذ ،کئی مقامات پر بجلی منقطع ، امریکی ایئرلائنز نے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دیں

22  مارچ‬‮  2018

نیویارک (این این آئی ) امریکا کی مشرقی اور شمالی ریاستوں میں رواں ماہ کے چوتھے برفانی طوفان نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا۔ نیویارک اور بوسٹن شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں جبکہ واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ میں سکول اور سرکاری دفاتر بند کرنا پڑگئے۔

غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، نیویارک ، بوسٹن، واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا، میری لینڈ، بالٹی مور میں برفباری جاری ہے۔ واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ میں سکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں، نیویارک میں سنو ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔کئی مقامات پر بجلی منقطع ہوگئی، امریکی ایئرلائنز نے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے نارتھ کیرولینا سے میساچیوسٹس کے درمیان طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے جس میں چھ کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوں گے۔نارتھ ایسٹرن نامی طوفان بحیرہ اوقیانوس سے شروع ہوا جو ورجینیا اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے جمعرات کے روز بوسٹن، میساچیوسٹس میں ختم ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی نیو جرسی، جنوب مشرقی نیویارک اور جنوب مغربی کنیٹی کٹ کے وسیع علاقے پر برف کی 18 انچ چادر بچھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی نیو جرسی، جنوب مشرقی نیویارک اور جنوب مغربی کنیٹی کٹ کے وسیع علاقے پر برف کی 18 انچ چادر بچھ جائے گی



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…