حیدر آباد(آئی این پی)بھارتی ریاست حیدر آباد میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ سزا یافتہ افراد اسٹیج پر بیٹھتے ہیں،نریندر مودی کی زبان سے کرپشن ،رشوت خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف گفتگو اچھی نہیں لگتی۔ بھارت میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یہاں آتے ہیں اور کرپشن کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھنے والے لیڈر وںکو رشوت خوری کے الزامات پر جیل کی سزا ہوئی تھی۔
وزیراعظم کے ساتھ سزا یافتہ افراد اسٹیج پر بیٹھتے ہیں۔ ان لیڈروںمیں بی جے پی کے وزیراعلیٰ کے ا میدوار بھی شامل ہیں۔ راہول گاندھی نے چکمگلور کے عوام سے کہا کہ آپ لوگوں نے 1978میں چکمگلور میں میری دادی اندراگاندھی کی حمایت کی تھی جب انہو ںنے اس حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اس وقت انہیں آپ کی ضرورت تھی۔ میں آپ کی اس حمایت کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ جب کبھی آپ کو ضرورت ہوگی میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔ قبل ازیں راہول گاندھی نے یہاں پر سرنگیری مٹھ کا دورہ کیا اور مٹھ کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔