کوسوو (این این آئی ) کوسوو کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، مونٹی نیگرو کے ساتھ سرحدی تنازع پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے۔معاملہ مونٹی نیگروکے ساتھ سرحدی تنازع حل کرنے کے دوران خراب ہوا ،سپیکر نے کارروائی ملتوی کر دی،غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق کوسوو کی پارلیمنٹ میں مونٹی نیگرو کے ساتھ سرحدی تنازع کو حل کرنے کیلئے ووٹنگ جاری تھی، اپوزیشن نے سرحدی معاہدے کے خلاف ایکشن دکھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے جس سے پارلیمنٹ میں دھواں بھر گیا۔ اس صورتحال کے باعث سپیکر کو سیشن ملتوی کرنا پڑا۔