دمشق(این این آئی ) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا، شام کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کی کامیابی کا سہرا اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد کے سر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںٰ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے
کہاکہ اسرائیل نے شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2007ء میں اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد نے شام کا مشتبہ جوہری ری ایکٹر تباہ کردیا تھا، اسرائیل ایسے ہی اپنے دشمنوں کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکتا رہے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شام کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کی کامیابی کا سہرا اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد کے سر ہے۔