ریاض/واشنگٹن(آئی این پی) سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں
پر محیط ہیں۔ دونوں ملکوں نے بیشتر اقتصادی معاہدوں پر عمل کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جو اقتصادی معاہدے ہوئے تھے ان میں سے 50فیصد پر عمل ہوچکا ہے۔ سعودی عرب، امریکہ میں مزید 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔