جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کابل میں مزارپر جشن نوروز کے اجتماع کے قریب خودکش حملہ، 26افراد جاں بحق ، 18زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملے میں 26افرادجاں بحق اور 18زخمی ہوگئے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ د ارالحکومت کابل میں واقع سخی مزار کے قریب اس وقت خودکش دھماکہ کیا گیا جب مزار میں جشنِ نوروز منایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے ۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔انھوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا کہ پولیس کے روکنے پر حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑالیا، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں جبکہ پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔کابل کے سخی مزار کا شمار شہر کے بڑے مزاروں میں ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی سخی مزار پر یومِ عاشورہ کے موقع ہونے والے دھماکے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملہ میں مزار میں موجود شیعہ عزاداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔فوری طور پر کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ نوروزایک قدیم ایرانی تہوار ہے جو افغانستان اور ایران سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کی بنیاد حالانکہ پارسی مذہب پر مبنی ہے تاہم اسے کہیں مسلم ممالک میں اب بھی منایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…