بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ترکی نے 57ممالک کو ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی اور اسلامی فوج بنانے کا فیصلہ کرلیا؟ لیکن یہ فوج ایسا کیا کام کریگی کہ جان کر ہی امریکہ اور اسرائیل دونوں کے ہوش اُڑجائیں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے 57اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی فوج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ او آئی سی کے ممالک پر مشتمل فوج کی تجویز ترک اخبار کی رپورٹ میں دی گئی ہے جس سے متعلق ایک ویب سائٹ wnd.comکا کہنا ہے کہ ترک اخبار میں دی جانیوالی تجویز دراصل ترک صدر رجب طیب اردگان کی آشیر باد کے بغیر نہیں دی جا سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ترک اخبار کی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند دنوں بعد اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر رجب طیب اردگان اس اجلاس میں اسلامی فوج کی تجویز دیگر اسلامی ممالک کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ترک اخبار نے اپنے اپنی رپورٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 57رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی فوج بنائیں جو اسرائیل کا گھیراؤ کرکے اس پر حملہ کرے۔ اگراسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ترکی کے اس فیصلے میں شامل ہو جاتے ہیں تو اس ممکنہ اسلامی فوج کی تعداد اسرائیل کی کل آبادی سے زیادہ ہو گی اور اس کے جنگی وسائل بھی اسرائیل فوج سے کہیں زیادہ ہوں گے۔ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل اور او آئی سی کے رکن ممالک کی طاقت کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”او آئی سی کے رکن ممالک کی آبادی 1ارب 67کروڑ45لاکھ26ہزار 931ہے، ان ممالک کی متحرک افواج کی تعداد 52لاکھ سے زائد اور ان کا دفاعی بجٹ 174ارب 70کروڑڈالر(تقریباً174کھرب70ارب روپے) ہے۔ اس کے مقابلے میں پورے اسرائیل کی آبادی 80لاکھ 49ہزار 314نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کے مقابلے میں صرف ترک شہر استنبول کی آبادی ہی 1کروڑ 40لاکھ ہے۔ اسرائیل کی متحرک فوج کی تعداد بھی صرف 1لاکھ 60ہزار ہے اور اس کا دفاعی بجٹ 15ارب 60کروڑ ڈالر(تقریباً 15کھرب 60ارب روپے) ہے۔

ان اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے اگر او آئی سی کے رکن ممالک اسلامی فوج بنانے پر رضامند ہو جائیں تو یہ فوج بیت المقدس پر قابض اسرائیلی فوج سے کہیں زیادہ طاقتور ہو گی۔ترک اخبار کی رپورٹ میں اس ممکنہ فوج کو دنیا کی سب سے بڑی فوج اور اس کا نام’اسلامی فوج ‘‘رکھے جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…